ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / برطانیہ میں سکیورٹی لیول بڑھا دیا گیا

برطانیہ میں سکیورٹی لیول بڑھا دیا گیا

Sat, 16 Sep 2017 16:02:20    S.O. News Service

لندن،16؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)برطانوی پولیس نے مغربی لندن کے ایک زیر زمین ریلوے اسٹیشن پر بارودی مواد نصب کرنے والے شخص کی تلاش شروع کر دی ہے۔ دوسری جانب برطانیہ کی اندرونی سلامتی کو لاحق خطرے کے تناظر میں مجموعی سکیورٹی کو مزید چوکس کر دیا گیا ہے۔ برطانوی وزیراعظم نے بھی ملکی سکیورٹی بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کلیدی مقامات کی نگرانی اب فوجی دستے کریں گے۔ جمعہ پندرہ ستمبر کو جنوب مغربی لندن کے پارسنز گرین اسٹیشن پر رکھے گئے بارودی مواد کے پھٹنے سے کم از کم انتیس افراد زخمی ہوئے تھے۔ اس واقعے میں ملوث ہونے کے شبے میں ابھی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ پولیس کے مطابق مشتبہ افراد کا کھوج لگایا جا رہا ہے۔


Share: